24 جولائی 2013 - 19:30
روس، شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں معلومات دینے کو تیار

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام میں کیمیاوی اسلحے کے استعمال کے بارے میں ان کے ملک کوجو معلومات فراہم ہوئی ہے اسے دینے کو تیار ہے۔

ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ نےکہا کہ ان کا ملک اس بات پر زور دے رہا ہےکہ دنیا کے ديگر ممالک کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے، جن کے پاس اس کے متعلق جو بھی معلومات ہو اسے فراہم کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس نے رواں سال کے مارچ مہینے میں روسی ماہرین کے ذریعہ حلب کے مضافات میں کییماوی اسلحے کے استعمال کے متعلق جمع ثبوتوں کی ایک رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک نے شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام کے متعلق جینوا-2 کانفرنس میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوگی۔ واضح رہے مغربی ممالک شام پر الزام لگارہے ہیں کہ شام کی فوج نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےہیں جبکہ شام کا کہناہے کہ مغربی اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ دو ہفتے قبل روسی تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ دہشتگردوں نے سیرین گيس سے حملے کئے تھے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169